انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا

162

مشرقی انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر کے باہر بم دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز ماکاسر کے گرجا گھر میں ایسٹور تہوار کے سلسلے میں مذہبی تقریب جاری تھی کہ اسی اثنا میں گرجا کے باہر بم دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے گرجا کا دروازہ اور کھڑکیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

گھرجا کی انتظامیہ نے مقامی ٹی وی چینل میٹرو سے گفتگو میں بتایا کہ حملے میں پارکنگ ایریا میں تعینات اہل کار بم دھماکے میں جھلس کر زخمی ہوا۔ اہل کار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثے سے بچایا۔

پارکنگ ایریا میں تعینات اہل کار نے جب مشکوک شخص کو گرجا کی جانب آتا دیکھا تو اس کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد حملہ آور کے اعضا 200 میڑ کے فاصلے سے ملے۔ ماکاسر کا علاقہ 1.5 ملین آبادی پر مشتمل ہے، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2019 میں سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں 290 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ دھماکوں سے 500 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کولمبو سمیت 3 شہروں میں 3 ہوٹلوں اور 3 گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک شدگان میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل تھے۔