اقوام متحدہ 46 ویں اجلاس، بلوچستان کے متعلق کانفرنس کا انعقاد ہوگا

463

اقوام متحدہ کی 46ویں اجلاس کے دوران بلوچستان میں جاری جدوجہد پر منعقد ہونے والے سائیڈ ایونٹ کے شرکاء میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء ، تجزیہ کاروں سمیت بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے باخبر بین الاقوامی مقررین شامل ہیں۔

بلوچ وائس ایسوسی ایشن ECOSOC این جی او کے ساتھ اقوام متحدہ کے 46 ویں اجلاس کے موقع پر مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ کانفرنس 22 مارچ 2021 کو انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دن منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا عنوان “قبضے کے خلاف جدوجہدِ بلوچستان” ہے۔

کانفرنس کے مقررین میں بلوچ پیپلز کانفرنس کے چیئرپرسن پروفیسر نائلہ قادر، واجہ صدیق آزاد، سردار شوکت علی کشمیری ، فرانسسکا، مارینو ، ڈاکٹر حکیم لہڑی ، ناصر بولاڈائی
کلاڈیا واڈلیچ ، بصیر نوید اور علی اکبر شامل ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ ایونٹ کے نظامت کے فرائض منیر مینگل سرانجام دیں گے ۔

 بیان کے مطابق جینیواء میں ایسے کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد بلوچستان میں جاری تاریخی المیہ اور بلوچ قوم کی ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر بین الاقوامی اداروں کی توجہ مرکوز کرنا ہے۔