افغانستان : ہرات میں کار بم دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جانبحق، 53 زخمی

184

شہری آبادی میں واقع فورسز کے ایک کیمپ کو کار بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آس پاس کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صنعتی شہر ہرات میں رات گئے افغان پولیس اسٹیشن کو  کار بم کے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 53 زخمی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق ہونے والے افراد میں ایک پولیس ، دو بچے، دو خواتین اور مرد شامل ہیں جبکہ 7 پولیس اہلکاروں سمیت 53 عام شہری زخمی ہوئیں ہیں ۔

ہرات کے گورنر سید وحید قتالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس پندرہ سے زائد گھر منہدم ہوگئے ہیں جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ہرات شہر میں دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری جانب خلیجی ملک قطر میں بین الافغانی مذاکرات ہورہے ہیں ۔

خیال رہے کہ بین الافغانی مذاکرات کے آغاز کے بعد افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ۔