اسلام آباد: بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

762

بلوچستان میں لاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا ایک وفد کل بروز جمعرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریگی۔

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کی طرف سے رواں سال کے فروری میں اسلام آباد میں ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور 10 روز سے ڈی چوک پر احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مارچ کی مہینے میں ملاقات کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا۔

لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی دین نے بھی مذکورہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے لاپتہ افراد کی لواحقین سے ملاقات کے لئے عسکری قیادت سے بھی لاپتہ افراد کے مطلق معلومات لیے ہیں۔

کل کے ملاقات میں بلوچستان میں لاپتہ افراد سمیت حالیہ جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کی قتل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔