دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے.
جبکہ دوسری جانب لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر مسلح افرادکا حملہے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تاہم لیویز چیک پوسٹ پر حملہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے پیلار میں کورک پیلار روڈ پر سڑک نصب بارودی مواد سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ جس سے سائیکل سوار شخص زخمی ہوا ہے۔
زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے لیے آواران ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔