بلاول بھٹو کا اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک سے رابطہ، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر اظہار تشکر

444

چیئرمین پیپلرز پارٹی بلاول بھٹو کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک سے ٹیلی فونک رابطہ، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر اظہار تشکر

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مضبوط اتحاد نے حکومتی صفوں میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نام نہاد تبدیلی کو حکومت کے باضمیر عوامی نمائندوں نے بھی مسترد کردیا۔