اوستہ محمد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

211
فائل فوٹو

پیر کے روز بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ گنداخہ کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک مکان پر فائرنگ کی جس سے چار افراد ہلاک ہوئیں۔

فائرنگ سے دو بچے زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں ظفر اللہ مینگل، منظور مینگل، ناصر علی پندرانی اور بخش علی پندرانی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت الطاف اور نور خان مینگل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس افتخار احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ قبائلی تنازعہ کا نتیجہ تھا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔