بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی رات سرمچاروں نے ہوشاپ میں صالح کریم داد کے منشیات کے اڈے کو نشانہ بنایا۔ ہوشاپ میں قائم اس اڈے میں تریاک، شراب سمیت تمام منشیات کا کاروبار کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر اور منشیات کے اڈوں سے دور رہیں، سرمچار ان کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اگر اس طرح کے اڈے بند نہیں کیے گئے تو اس زہر کے کاروبار کرنے والے اپنی جان و مال کے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔