تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے فوج کے حکم پر ایک نامعقول تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غیر عسکری لوگوں کو خبر دی ہے کہ وہ خطروں کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کریں، جو فوج اور سول انتظامیہ کی انتہائی نا اہلی پر دلالت کرتا ہے ـ
ترجمان نے کہا ہم شمالی وزیرستان سمیت تمام پاکستانیوں کو خبر دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی عام شخص یا عام المنفعۃ ادارہ ہرگز ہمارے ٹارگٹ نہیں بلکہ ہمارے حملے ملک پر مسلط مسلح ٹولے اور ان کے جاسوسوں کے خلاف ہیں اور ان کے خلاف ہماری جنگ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی ـ