ہرنائی: کوئلہ کان دبنے سے دو افراد زخمی

143
File Photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں طالب لیز ایریا میں کول مائن دبنے سے حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے کان کن زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ نصرت کول کمپنی کے ٹھیکیدار غوث الدین کے لیز بیٹھ جانے سے پیش آیا ہے، زخمی مزدوروں کی شناحت محمد ولی ولد خان گل اور احمد ولی ولد عبدالباقی قوم بارکزئی سکنہ اروزگان افغانستان کے نام ہوا ہے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ہسپتال پہنچا دیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہرنائی میں کوئلے کے لیزوں میں کئی حادثات کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ سہولیات کے عدم دستیابی کے باعث ایسے حادثوں میں کئی کانکن اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔