بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سامی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بارہ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ یہ ٹھکانہ ڈیتھ اسکواڈ کے ایک علاقائی سرغنہ دیدگ نامی شخص کا تھا۔ اس حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی پشت پناہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے نہ صرف بلوچ جہد آزادی کے خلاف سرگرم عمل ہیں بلکہ بلوچ فرزندوں کی اغوا، پاکستانی فوج کے ساتھ آپریشنز میں فرنٹ لائن پر ہونے کے ساتھ چوری، ڈکیتی سمیت منشیات کی ترسیل جیسے سماجی برائیوں میں بھی ملوث ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ایسے عناصر جو قومی آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انھیں کسی صورت نہیں بخشا نہیں جائے گا۔ ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی معاون کاروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔