کیچ: مسلح افراد میں جھڑپ، جانی نقصانات کی اطلاع

410

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں جانی نقصات کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جھڑپ کیچ کے علاقے سامی میں آج علی الصبح ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ پاکستانی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ مسلح آزادی پسندوں کے درمیان ہوئی ہے، جھڑپ میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل آنا باقی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔