کوہلو: کاہان میں مسلح افراد کا ایف سی پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

665

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں آج شام نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج شام کاہان ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے ایف سی پر حملہ کردیا جس میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

یاد رہے مذکورہ علاقے میں تواتر کے ساتھ پاکستانی فوج اور ایف سی پر حملے ہوتے رہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔