کوہلو میں فوجی آپریشن، مسلح جھڑپ کی اطلاعات

426

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فوج نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا، اس دوران فورسز اہلکاروں اور مسلح افراد میں جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پاکستانی فورسز نے کوہلو اور سبی کے درمیانی علاقے بیجی کور میں آج علی الصبح پیش قدمی کی، گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ پہاڑی علاقے میں شیلنگ کی جس کے بعد پیدل فورسز مذکورہ مقام پر پہنچ گئے۔

دوران آپریشن فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، تاہم تاحال دونوں اطراف سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واضح رہے آج ضلع خاران، ہرنائی اور بولان کے مختلف علاقوں سمیت آواران میں بھی پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔