کوئٹہ: لکپاس میں ایف سی چیک پوسٹ کی وجہ عوام مصائب و مشکلات میں مبتلا

520

 عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ لکپاس میں قائم  ایف سی چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق لکپاس میں قائم پاکستان ایف سی کی چیک پوسٹ شہریوں کے لئے مصائب و مشکلات کا مرکز بن گیا ہے، جہاں تلاشی کے نام ایک طرف جہاں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوجاتا ہے وہی دوسری جانب ایف سی اہلکاروں کی جانب سے غیر مناسب رویے کے سبب شہریوں کی تذلیل روز کا معمول بن چکا ہے ۔

 عوامی حلقوں نے کہا کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ قائم اس چیک پوسٹ کی وجہ تجارت میں خلل پڑنے کے علاوہ مریضوں اور بالخصوص خواتین و بچوں کو روزانہ اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ لکپاس میں قائم پاکستان ایف سی کی چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پہ قائم ایف سی و دیگر سیکیورٹی اداروں کی چیک پوسٹوں پہ عوام کے ساتھ غیر مناسب رویے کے علاوہ مسافر بردار گاڑیوں سے پیسے بھی زبردستی لیا جاتا ہے ۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پہ سوراب کے مقام پہ چھوٹے بڑے گاڑیوں سے زبردستی پیسے لینے ریاستی سیکیورٹی اداروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ۔