کوئٹہ: فورسز کا کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

473

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق کالعدم سنی تنظیم کے رکن زمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم چند روز قبل ہی افغانستان سے واپس آیا تھا، آپریشن کے دوران فورسز نے مذکورہ شخص کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز فورسز نے کراچی کے علاقے لطیف بھٹائی کالونی میں آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور بھارتی خفیہ اداروں کے اہلکار ہیں۔