کوئٹہ: سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی

182

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ سے جھلس کر 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی لیبرکالونی مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے سے جھلس کر خواتین اور بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بی بی ملائیکہ، منصور، ثمرن، عروج، جسیکہ، نگین، فاروق، یوتانین، صدف، کومل اور انمول شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا، آگ نے پوری مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔