کوئٹہ: دستی بم حملہ، دو افراد زخمی

293

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حجام کی ایک دکان پر دستی بم حملہ میں دو افراد کی زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گولی مار چوک میں واقعہ ایک حجام کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جسکی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔