کترینہ کیف نے ہیئر اسٹائل کیسے بنایا؟

1175

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے دوستوں کے ساتھ خوب ہنسی مذاق کرتی ہیں جس کا ثبوت انکی حالیہ انسٹاگرام وڈیو بھی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی طرف کرالی۔ اس بار انہوں نے اپنے بالوں کا اسٹائل اس طرح بنایا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی وڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت ہی مہارت کے ساتھ اپنے بالوں کو باندھ رہی ہیں جو کہ ان کی دوست نے انہیں سکھایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔ ہیئر اسٹائل بنانے کے بعد کترینہ بہت زور سے ہنستی ہیں اور اس طرح اظہار کرتی ہیں کہ جیسے انہوں نے کچھ جیت لیا ہو۔

کترینہ کیف کی اس وڈیو کو اب تک 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ متعدد خواتین نے اداکارہ سے کمنٹس کے ذریعے انہیں بھی اسی طرح سکھانے کا کہا۔