پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

595

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے عیسیٰ کہن زنگی میں فٹبال گراؤنڈ پہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں صبیر احمد ولد نوراللہ ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

ماضی میں اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم مذکورہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔