پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ 14مسافر جانبحق

477

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے مقام وایار فارم کے قریب پنجگور سے کراچی جانے والے مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے 14 مسافر جانبحق  اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایدھی زرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل منقتل کیا گیا ہے، جانبحق  ہونے والے افراد میں دو بچوں سمیت پانچ خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں آٹھ افراد کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منقتل کیا گیا ہے.

زخمیوں کے مطابق مسافر کوچ کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے پیش آیا، تاہم ابتدائی ٹیمیں اور انتظامیہ تین گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جس کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال شاہراہوں کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔