پاکستان کے علاوہ کسی بھی بیرونی ملک کے لئے ہمارے عزائم نہیں – ٹی ٹی پی

373

 تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا گذشتہ چند روز سے میڈیا پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ گویا گذشتہ سال اگست کے مہینے میں پاکستانی میں  جہادی گروپوں  کے درمیان ہونے والے اتحاد کی وجہ سے تحریک طالبان پاکستان خطے کیلئے خطرہ بن رہی ہے اور مزید یہ کہ اس اتحاد کو عالمی جہادی تنظیموں یا بیرونی ہتھکنڈوں کی کاوش بھی ثابت کیا جا رہا ہے ـ

 ترجمان نے کہا  ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ  جہادی گروپوں  کے اتحاد میں نہ تو کسی دوسرے ملک نے کردار ادا کیا، نہ ہی عالمی تنظیموں کا اس سے کوئی واسطہ ہے اور نہ ہی تحریک طالبان پاکستان اپنے معاملات میں کسی کو دخل اندازی کی اجازت دیتی ہے ۔

 ترجمان نے کہا ہم صرف اور صرف ریاست پاکستان کے غیر عادلانہ نظام اور غیراسلامی قوانین و پالیسیوں کے مخالف ہیں اور پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی سے ہماری جنگ اسی بناء پر ہے ـ ہم اس کے علاوہ کسی بھی بیرونی ملک کیلئے نہیں سوچ رہے، ہیں۔

 خراسانی نے کہا ہماری تمام جنگ میں پاکستان ہی کی زمین کا استعمال ہوا ہے اور اس میں کسی بھی بیرونی ملک نے ہماری مدد کی نہ ہم اس کے محتاج ہیں  ـ

 ترجمان نے کہا  پچھلے عشرے سے پاکستان میں مختلف  اقوام خصوصا بلوچ و پشتون پر جو ظلم کیے گئے، انہیں لاپتہ کیا گیا، ان کے گھر مسمار کیے گئے، بازار لوٹے گئے، انہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور ان سے گیس، پانی و بجلی سمیت مختلف حقوق چھینے گئے، یہ سب کسی سے نہیں چُھپنا چاہئے ـ ہم اپنی قوموں کو ان کے حقوق دلانے اور ملک کے مقصدِ حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہم اپنے مقاصد کے حصول تک لڑتے رہیں گے ـ