نوشکی، خاران: پاکستانی فورسز کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت

1300

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خاران میں پاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت جاری ہے جبکہ دونوں علاقوں میں فورسز کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سے نوشکی میں پاکستانی فورسز کی قافلوں کی شکل میں آمد جاری ہے جبکہ احمد وال، مل اور ریکو کے علاقوں میں فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ضلع خاران میں یہی صورتحال ہے، فورسز کی مزید نفری خاران پہنچ چکی ہے جبکہ آج خاران شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے۔

ضلعی حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں فورسز کی نفری میں اضافے کے باعث  بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔