نورا فتیحی بالی وڈ کیریئرکی ابتدائی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

184
فوٹو: اسکرین گریب، انسٹاگرام

کینیڈا کی مراکشی نژاد اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بالی وڈ میں اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے کینیڈا سے بھارت آنے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ  جب میں بھارت پہنچی تو یہاں ویسا بالکل نہیں تھا جیسے میں نے سوچا تھا۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ کوئی مجھے لیموزین میں لینے آئے گا اور میں کسی شاندار گھر میں رہوں گی اور پھر اسی لیموزین میں آڈیشن کے لیے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، بلکہ مجھے اس کے الٹ انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کہیں مجھے سخت برا بھلا کہا گیا تو کہیں مجھے رد کیا گیا اور  مجھے انتہائی تکلیف دہ صور تحال کا سامنا رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا نے بتایا کہ ایک آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر نے جسے پتہ تھا کہ میں بھارتی نہیں اور مجھے ہندی نہیں آتی، لیکن پھر بھی اس نے مجھے ہندی میں اسکرپٹ پڑھنے کو دیا تاکہ وہ مجھ پر ہنس سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے رویوں سے سخت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کینیڈا واپس جانے پر بھی غور کررہی تھیں۔