مغربی بلوچستان فائرنگ واقعہ: جانبحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

593

مشرقی اور مغربی بلوچستان کو علیحدہ کرنے والی سرحد گولڈ سمڈ لائن پر گذشتہ دنوں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

مغربی بلوچستان کے علاقے ساراوان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دو روز قبل فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا۔ آزاد ذرائع کے مطابق واقعے 37 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہے۔

گذشتہ روز مشتعل افراد نے ساراوان میں گورنر آفس سمیت متعدد دفاتر میں تھوڑ پوڑ کی، گاڑیوں اور عمارتوں کو نذر آتش کیا، رات گئے تک کئی مقامات پر شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا جبکہ ساراوان میں حالات کو قابو کرنے کیلئے مزید نفری پہنچ چکی ہے۔

ایرانی حکام نے تاحال واقعے پر کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ پاکستان کے زیرانتظام بلوچستان کے حکومت نے بھی تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر سیاسی و سماجی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد واقعے پر ایرانی حکام پر تنقید کررہے ہیں۔