مشکے میں فوجی گاڑی کو باردوی سرنگ سے نشانہ بنایا – بی ایل ایف

216

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ کل ہفتہ کے روز وادی مشکے کے علاقے تنک میں ملکِ سنگ کے مقام پر ایک فوجی گاڑی کو اس وقت بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جب وہ پٹرولنگ سے واپس کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔