لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر حملہ، متعدد زخمی

797
فائل فوٹو

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں ڈنڈا برداروں کا بلوچ کونسل کے میٹنگ پر دھاوا، طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا، متعدد بلوچ طلباء زخمی ہوگئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آفیشل فیسبک پر نیوز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچ طلباء کے میٹنگ کے دوران جمیعت کے کارکنان کی جانب سے طلباء پر دھاوا بول کر ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق جامعہ پنجاب میں بلوچ کونسل کے ایک پر امن میٹنگ پر جمیعت کے غنڈوں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور بلوچ طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے کچھ طلباء شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی سرپرستی میں پلی بڑھی یہ نام نہاد تنظیم ہمیشہ سے بلوچ طلباء کے تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے اس کی واضح ثبوت اس بات سے ملتی ہے کہ یہ تنظیم ایک تسلسل سے ہر سال امتحانات کے دنوں میں بلوچ طلباء پہ حملہ کرتی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ہمیشہ سے معصوم بلوچ طلباء پہ ہونے والے ان زیادتیوں پہخاموش تماشائی نظر آتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف یونیورسٹیز میں بلوچ، سندھی و پشتون طلباء پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں اس سے قبل ملتان میں بہاولدین زکریہ یونورسٹی کے بلوچ و پشتون طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔