لاپتہ طالب علم فیروز بلوچ نوشکی سے بازیاب

266

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابقہ وائس چیئرمین فیروز بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے فیروز بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے وائس چیئرمین فیروز بلوچ ضلع نوشکی سے بازیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز بلوچ کو گذشتہ سال 29 مئی کو اپنے ایک رشتہ دار جمیل بلوچ کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع پنجگور جارہے تھے کہ انہیں قلات کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا اور طویل عرصے کی گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔