قوم کی شناخت زبان اور ثقافت سے ہوتی ہے – بی ایس او پجار

182

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سمینار، مادری زبانوں کی اہمیت پر آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے۔

بی ایس او پجار مستونگ زون کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمنار پبلک ہال ٹاؤن کمیٹی میں زیرصدارت بی ایس او (پجار) کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ منعقد ہوا۔ سمینار کے مہمان خاص ادیب دانشوار یونیورسٹی آف بلوچستان براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر لیاقت سنی تھے۔

مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت سے منعقد سیمنار سے بی ایس او (پجار) کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ، صوبائی سیکرٹری تعلیم ظفر اقبال بلوچ، حاجی نذیر احمد سرپرہ، بی ایس او (پجار) کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ظفراقبال بلوچ نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی شناخت اس کے زبان اور ثقافت سے ہوتی ہے وہ قومیں زوال کی طرف جاتے جو اپنے زبان اور ثقافت اور تہذیب کو اپناتے ہیں، ادیب دانشواروں اور قلمکاروں نے لیسانیات اور ثقافت کے تشکیل میں ہمیشہ سے نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں قومی احساس کو ابھارنے اور قومی شعور کو پیدا کرنے کی غرض سے یہ تمام لوگ گیتوں قصوں کہانیوں اور دیومالاٸی تصورات کو تحریر میں لاتے ہیں، نٸی لغات اور قواعد کی کتابیں لکھی جاتی ہیں، محاوروں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ یہ تحریک بھی چلتی ہے کہ زبان کو کس طرح سے غیر ملکی عناصر سے پاک کیا جائے اس میں خالص قومی زبان کے الفاظ و محورے جو ماضی میں استعمال ہوتے تھے اور بعد متروک ہوگئے تھے انہیں دوبارہ سے استعمال کیا جائے۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا قومی زبان کو زرخیز بنانے کے لیے دوسری زبانوں کی علمی و ادبی کتابوں کے ترجمے کیے جاتے ہیں تاکہ زبان میں اتنی وسعت پیدا ہو کہ اس میں مشکل مضامین کی تشریح کی جا سکے یہ قومی زبان اور اس میں لکھا ہوا ادب مختلف جماعتوں گروہوں اور علاقے کے لوگوں کو آپس میں متحد کرتا ہے۔ جدید قوم پرستی کے ترقی اور نشونما کےلیے زبان سمیت تہذیب و ثقافت اور ادب نے ہر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جب لوگوں کی تہذیب و ثقافت مشترک ہوتی ہے تو ان کے درمیان ابلاغی رابطہ نہایت آسانی کے ساتھ قائم ہو جاتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے خیالات اور احساسات سے بخوبی آگاہ ہوجاتے ہیں اسی طرح ان کے درمیان ایک مشترکہ شعور و ادراک پیدا ہو جاتا ہے جو ان کی نظریہ قوم پرستی کی بنیاد ہے۔ مزید برآں، مشترکہ تہذیب و ثقافت کے باحث ایک مشترکہ زبان ادب جنم لیتا ہے زبان و ادب جدید قوم پرستی کے ستون ہیں۔

بی ایس او پجار تربت زون کے منعقد پروگرام کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ، صوبائی جنرل سیکٹری عابد عمر، نیشنیل پارٹی کے سنٹر کمیٹی کے ممبر حمید انجینئیر تھے۔

تربت سمینار میں مقررین نے مادری زبانوں کی اہمیت و نوجوانوں کی زبان کے حوالے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ سمینار میں اسٹیج کے خدمات بی ایس او پجار تربت زون کے آرگنائزر یعقوب ستار نے انجام دی۔

بی ایس او پجار کی جانب سے دالبندین میں بھی مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پروگرام منعقد کی گئی جس میں بی ایس او رہنماوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے ضلع رہنماوں نے شرکت کی۔