یونائیٹڈ بلوچ آرمی ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا قلات میں منگچر کے علاقے کلی خراسانی میں یو بی اے کے سرمچاروں نے پاکستانی خفیہ اداروں کے آلہ کاروں کو ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ حملے میں تین ایجنٹ موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک بھاگنے کی کوشش میں زخمی ہوا۔ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد کا تعلق پنجاب سے تھا جو گذشتہ کئی دنوں سے منگچر سمیت دیگر علاقوں میں موجود تھے اطلاع ملنے پر انہیں واچ لسٹ میں رکھا گیا، تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد بھیس بدل پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے سہولت کاری کررہے تھے جس پر انہیں گذشتہ رات نشانہ بنایا گیا۔
مزار بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے بلوچستان میں مقامی اور غیر مقامی افراد کو متحرک کرکے بلوچ تحریک کیخلاف کام لے رہے ہیں۔ باپ پارٹی تشکیل دیکر بلوچستان بھر سے چوروں اور لٹیروں کو بلوچ عوام پر مسلط کرنے سمیت جرائم پیشہ افراد کو ان پارٹیوں کے ذریعے متحرک کیا گیا لیکن بلوچ قومی تحریک کو ان حربوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مزار بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یو بی اے واضح کرتی ہے کہ منگچر سمیت قلات کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ سرمچاروں اور تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگی۔