قلات آپریشن میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا – بی ایل ٹی

419

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تیرہ فروری کو ضلع قلات اور کچی کے درمیان کوہ ناگاہی کے پہاڑی سلسلے میں قائم تنظیم کے کیمپ پر پاکستانی فوج کے کمانڈوز نے ایک آپریشن کیا جس میں کیمپ کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فورسز کے حملے کو گوریلا جنگی حکمت عملی کے تحت ناکام بنایا اور اس دوران فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ بھی ہوئی جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ کیمپ کے قریب کمانڈوز اتارنے کے دوران فورسز کے ایک گن شپ ہیلی کاپٹر کو بھی راکٹ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ وطن کے سپوت پاکستانی فوج کا ہر محاز پر مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خود مختار ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔