قلات، خضدار: فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

294

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے شوکی کی مقام پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پیر محمد اور عطاءاللہ بھٹار نامی شخص ہلاک ہوگئے-

زہری مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کو لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

ایک اور واقعہ میں ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کبیر احمد نامی شخص کو قتل کردیا۔

منگچر واقعہ کلی محمد شہی کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق منگچر فائرنگ کے واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں مقامی انتظامیہ مزید تحقیق کررہی ہے۔