عطاء شاد کی 24ویں برسی کے موقع پر گوادر میں تقریب کا انعقاد

244

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جیوز کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے معروف شاعر عطا شاد کی برسی منائی گئی۔

انہیں بلوچی زبان کی ترقی ترویج میں عطاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

تقریب میں عطاء شاد کی لکھی گئی کتابوں، سنگاب، روچ گیر، درین، گچین شاعری، برفاگ، بلوچی اردو لغت، ہفت زبانی لغت (بلوچی حصہ) اور بلوچی نامہ پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کی صدارت جیوز کے فاونڈر کے بی فراق کی مہمان خصوصی استاد یقعوب تھے۔

تقریب سے شاعر ادیب عارف نور، رفیق زائد، جاوید ایم بی، شاه ابن شین، درٌا خان، ناصر بدل، عاطف علی اور دیگر نے عطا شاد کی زبان و ادب کیلئے کام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عطاء شاد نے اپنی شاعری سے بلوچ سماج کو بیدار کیا اور انہیں زبان اور وطن دوستی کی طرف راغب کیا۔

تقریب کے دوسرے حصے میں طالب حفیظ قادر نے گٹار پر عطا شاد کی بلوچی اور اردو غزلیں پیش کیے

تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ جیوز کی جانب سے شرکاء میں کتابیں تقسیم کیے گئے۔