سندھ: لاپتہ نوجوان عاقب چانڈیو بازیاب

155

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق سندھ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے عاقب چانڈیو گذشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

عاقب چانڈیو کو گذشتہ سال 7 جولائی کو ان کے گھر سے مسلح افراد نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا، عاقب چانڈیو کے لواحقین نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی عاقب چانڈیو بازیابی کے بعد دوبارہ لاپتہ ہوئے تھے۔ عاقب چانڈیو کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

سندھ سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں طالب علم سمیت 3 افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھیں۔

سندھ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جہدوجہد کرنے والے تنظیم وائس آف سندھی مسنگ پرسنز کے مطابق جبری گمشدگیوں میں ریاستی فورسز و خفیہ ادارے شامل ہیں۔ ان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں سے قوم پرست کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ سباء کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے۔