سبی: کشمیر ڈے ریلی پر بم حملہ، متعدد زخمی

401

بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ لونی روڈ پر چونگی کے قریب ہوا، جس میں کشمیر ڈے ریلی کو نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکہ خیز مواد مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔

فورسز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کے گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیا تاہم حکام نے تاحال واقعے کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔