زہری میں قتل کے واقعات، دفعہ 144 نافذ

356
File Photo

خضدار کے تحصیل زہری میں فائرنگ کے واقعے میں ایک اور شخص قتل، ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے قتل کے واقعات میں اضافے کے باعث زہری میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، نقاب پوشی اور اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی ہوگی۔

آج زہری شوکی کی مقام پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے علی دوست نتھوانی سکنہ نورگامہ زہری ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے میں قتل کے بڑتے واقعات کے پیش نظر 144 کا قانون نافظ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے خضدار کے تحصیل زہری میں قبائلی دشمنیوں کے واقعات میں کئی افراد قتل ہوئے ہیں چند روز قبل بھی زہری شوکی کے مقام پر دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مقامی انتظامیہ نے زہری میں جرائم کے روک تھام و ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لئے غیر معینہ مدد کے لئے ڈبل سواری و اسلحہ نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔