دشت: موبائل فون ٹاور کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

389

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دشت میں سی پیک روٹ پر موبائل ٹاور کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح دس بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سی پیک روٹ پر قائم چینی کمپنی زونگ کے موبائل فون ٹاور کو نشانہ بنا کر اسے نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک روٹ پر پاکستانی فوج نیٹ ورک کا جال بچھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ وہ بلوچ سرمچاروں کی نقل و حرکت اور اپنی فورسز کی حفاطت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی منصوبے جو قومی جہد آزادی کو نقصان دیں کامیاب ہونے نہیں دیئے جائیں گے۔