دشت سی پیک روٹ پر موبائل ٹاور نذر آتش

423
فائل فوٹو:

ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سی پیک روٹ پر قائم زونگ کے موبائل ٹاور کو مسلح افراد نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سی پیک کے اس روٹ پر ہر 8 کلومیٹر پر یو فون اور زونگ نیٹ ورک کے ٹاور لگانے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح دس بجے مسلح افراد نے اس ٹاور کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔