بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کی نجکاری کے خلاف احتجاج پر بیٹھے طلباء کاانتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان۔طلباء گزشتہ 24 گھنٹہ سے دھرنا دیے ہوئے تھے۔
طلباء نے انتظامیہ کے سامنے 7 مطالبات پیش کئے جن پر انتظامیہ کے جانب سےعمل درامدگی کے یقین دہانی کے بعد طلباء نے اپنے جاری دھرنے کو ختم کردیا ہے۔
طلباء مظاہرین کا مطالبہ تھا کے طلباء پر انتظامیہ کے جانب سے دباؤسمیت نئے فیس پالسیوں کو ترک کیا جائے اور طلباء کو اپنے حقوق پر بات کرنے کے لئے یونیورسٹی میں کھلا ماحول فراہم کیا جائے۔
مظاہرین و یونیورسٹی انتظامیہ میں تمام نقاط پرمعاہدے کے بعد طلباء نے انتظامیہ کے رویہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا ہے۔