خضدار سے لاپتہ شخص زخمی حالت میں بیلہ کراس سے برآمد

283

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پانچ روز قبل اغواء ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ کراس سے زخمی حالت میں منظر عام پر آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل خضدار سے اغوا ہونے والے نوجوان خدا بخش ولد لعل بخش تمرانی ساکن پدی آواران جو نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے تھے آج دوران گشت لسبیلہ پولیس نے انہیں بیلہ کراس سے زخمی حالت میں پایا۔

لسبیلہ پولیس کے مطابق مغوی کے اغواء کا مقدمہ حب سٹی تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج تھا، بازیابی کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بیلہ پولیس نے بازیاب شخص کو حب پولیس کے حوالے کیا۔