خضدار: تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں پر بم حملہ، چار افراد زخمی

619

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھٹان لنک روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں شمس الرحمن ولد ولی الرحمان، نور اللہ ولد رحمت اللہ حفیظ اللہ، نواب خان، قاصد ولد الاہی بخش راجپوت شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق سرحد اور پنجاب سے ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ڈی بلوچ کمپنی کے اہلکار تھے۔ تمام زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔