خضدار: اسکول سے محروم علاقے میں لائبریری قائم

536

بلوچستان کے ضلع خضدار کے ایک چھوٹے سے علاقے کوڑاسک اسکول سے محروم ہے، مقامی افراد تعلیم حاصل کرنے کے لئے دور دراز علاقوں سمیت خضدار شہر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔ خضدار کا یہ علاقہ ابتداء سے ہی اسکول اور تعلیمی سہولیات سے محروم رہا ہے۔

خضدار تحصیل نال کے چھوٹے سے علاقے کوڑاسک میں مقامی بچے اسکول و تعلیم سے محروم رہنے سمیت بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

کوڑاسک اسکول کے غیر موجودگی میں مقامی نوجوانوں کا حاجی نبی بخش پبلک لائبیری کے نام سے لائبیری کا قیام مقامی نوجوان علاقے کے بچوں کو لائبریری میں بنیادی تعلیم دینے کی اپنے مدد آپ تحت کوشش کررہے ہیں نوجوانوں کے مطابق انہیں مقامی لائبیری کے لئے مزید کتابیں درکار ہونگے۔

مقامی افراد کے مطابق کوڑاسک ضلع خضدار کا سب سے پسماندہ علاقہ رہا ہے تاہم کچھ نوجوان باہر شہروں میں تعلیمی سہولیات حاصل کرنے کے بعد کوڑاسک میں پبلک لائبریری کی قیام کی کوشش کررہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کوڑاسک لائبیری میں نوجوان مقامی بچوں کو کتابیں فراہم کرنے بنیادی تعلیم دینے کی شروعات کر چکے ہیں جو کوڑاسک جیسے پسامند علاقے کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے ایک رپوٹ کے مطابق 12 ہزار بچے اس وقت بنیادی تعلیم سے محروم ہیں تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقامی طلباء اپنے مدد آپ کے تحت لائبریریوں کا قیام عمل میں لاکر تعلیمی پروگرام کرنے کوشش کررہے ہیں۔

سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے کمی کے پیش نظر مزید اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں اور مزید 7 ہزار اسامیہ اب تک خالی ہیں۔