‘تیرا کتا کتا، میرا کتا ٹومی’ شلپا شیٹھی کا آوارہ کتےکو دیکھ کر بے ساختہ ردعمل

231
پروگرام کی ریکارڈنگ سے باہر آتے ہوئے شلپا کو ایک آوارہ کتا نظر آیاجس پر انہوں نے بے ساختہ کہا کہ 'تیرا کتا کتا، میرا کتا ٹومی' ،فوٹو: بشکریہ @viralbhayani

بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘کے 13 ویں سیزن سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کا شو کے دوران بولا گیا معروف ڈائیلاگ تاحال شہرت حاصل کررہا ہے۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور کورگرافر گیتا کپور کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ‘ توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا’ پر اپنا ری ایکشن دیتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پروگرام کی ریکارڈنگ سے باہر آتے ہوئے شلپا کو ایک آوارہ کتا نظر آیاجس پر انہوں نے بے ساختہ کہا کہ ‘تیرا کتا کتا، میرا کتا ٹومی’ جس پر گیتا کپو ر نے بھی گجراتی میں ردعمل دیا کہ میرا کتا تو ٹومی چھے(ہے)۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

خیال رہے کہ گذشتہ سال شہناز گل کی بگ باس 13 کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ‘کیا کروں؟ میں مر جاؤں؟ میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟ تمہاری فیلنگز تمہاری، توڈا کُتا ٹومی اور ساڈا کُتا کُتا۔

بھارتی گلوکارہ و ماڈل اور معروف رئیلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شہناز کور گل کے معروف ڈائیلاگ پر بنائے جانے والے گانے کو یوٹیوب پر چند ہی روز میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

 اس ڈائیلاگ پر بھارت میں بڑی تعداد میں میمز اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئیں جنہیں بڑی تعداد میں پسند بھی کیا گیا۔