تربت: فوجی تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

264

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعمیراتی کمپنی، فرنڑٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تربت ائیرپورٹ چوک کے قریب ایف ڈبلیو او پر سرمچاروں نے اس وقت فائرنگ کرکے حملہ کیا جب روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے۔ اس سے مشینری کو نقصان پہنچا اور ان کے آپریٹرز بھی فائرنگ کی زد میں آئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فوج، عسکری تعمیراتی کمپنی اور اسکے معاون کار اور نام نہاد ترقی میں ملوث عسکری اور مقامی تعمیراتی کمپنی بھی ہمارے نشانے پر ہونگے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ان تمام مقامی ٹھیکداروں کو بھی تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ ان فوجی منصوبوں سے باز آئیں بصورت دیگر و اپنے تمام پر نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔