تربت: آرمی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

282

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے پیر کی رات 8 بجے تربت کے علاقے سنگانی سر میں پاکستانی آرمی کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر گر ا جس سے پوسٹ میں موجود فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ چیک پوسٹ سنگانی سر میں سائن بورڈ کے نیچے قائم کیا گیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔