بولان: فوجی آپریشن جاری، 8 گھنٹوں تک مارٹر گولے فائر

686

بلوچستان کے علاقے بولان اور ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے جبکہ بڑی تعداد میں فورسز نے مارٹر گولے فائر کیئے ہیں۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز ہوا۔ پاکستانی فورسز شاہرگ، جمبرو، جھالاوان اور میژداری سمیت گردونواح میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں مذکورہ علاقوں اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے۔ مارٹر گولے فائر کرنے کا آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، مارٹر گولے مختلف اطراف میں فائر کیئے گئے تاہم تاحال  جانی اور مالی نقصانات اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں بلوچ اور پشتون اقوام آباد ہیں جو بنیادی طور پر مالداری کے پیشے سے وابسطہ ہیں۔

حکام نے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کیے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب بولان کے علاقے سارو اور گردنواح میں آپریشن کی گئی اس دوران فورسز نے ککی وڈھ کے مقام سے دینار مزارانی کو ان کے دو بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔