بلوچستان: رواں سال 995 ٹریفک حادثات میں 106 افراد جانبحق، 1446 زخمی ہوئے – رپورٹ

293

ساری دنیا میں امن سلامتی کی امید کے ساتھ آنے والے سال 2021 بھی بلوچستان میں روڈ حادثات میں کمی نہ لاسکی۔ بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، جنوری کے مہینے میں تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر 995 حادثات رونما ہوئے جن میں 1,446 افراد زخمی ہوئے اور 106 اموات ہوئے۔

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جنوری کے مہینے 2021 میں بلوچستان میں 955 حادثات رونماء ہوئے جن میں 1,446 افراد زخمی ہوئے اور 106 اموات ہوئے۔

تفصیلات بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے زیر نظر بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں یہ حادثات پیش آئے۔ کوئٹہ، مستونگ، کھڈ کوچہ، قلات، کان میتھرزئی پشین، بوستان، کچلاک، قلہ سیف اللہ، قلہ عبداللہ، چمن اور مسلم باغ میں 366 المناک حادثات ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 462 اور 29 اموات ہوئے۔

خضدار، وڈھ، سوراب، باغبانہ لسبیلہ، وندر، اوتھل، گڈانی حب چوکی، بھوانی میں 465 حادثات میں 665 افراد زخمی اور 37 اموات ہوئے۔ ژوب، لورالائی، ہرنائی، ،خانوزئی، شیرانی، موسیٰ خیل اور بدزئی میں 79 حادثات میں 105 افراد زخمی اور 14 موت کے منہ میں چلے گئے۔

سبی، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، ،مچھ، بولان، جھل مگسی، رکنی، کولپور اور پیرغیب میں 37 حادثات میں 96 زخمی اور 12 اموات ہوئے۔ پنجگور، تربت، گوادر، تمپ، پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ جیونی میں 19 حادثات میں 59 افراد زخمی اور 6 اموات ہوئے۔

نوشکی، خاران، چاغی، دالبندین، نوکنڈی، تفتان، بیسیمہ، اسماعیل یلانڈی احمد وال اور یک مچھ میں 29 حادثات میں 59 افراد زخمی اور 8 اموات ہوئے۔

رواں مہینے فروری میں بھی کچھ خاندان متاثر ہوئے جن میں میاں بیوی بیٹی سمیت جان بحق ہوئے جن کا تعلق چمن سے تھا۔ دوسرا متاثرہ خاندان باپ بیٹا اور ماں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں اور دو بچے شیدید زخمی ہوئے جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔ تیسرا خاندان باپ بیٹے دونوں ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگئے جن تعلق کاسی قبیلے سے تھا، ایک بچہ جو دنیا میں آنے سے پہلے ہی ٹریفک حادثے کی نظر ہوگیا۔ ایک حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی جن کا تعلق پنجگور سے تھا۔ ایک اور خاندان باپ بیٹا دونو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق شیرانی سے تھا۔