ایرانی فورسز کی جانب سے قتال کی مذمت، تیل کا کاروبار جرم نہیں – مولانا عبدالحمید

1061

مدیر دارالعلوم و امام جمعہ اہل سنت سیستان و بلوچستان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے گولڈ سمڈ لائن پر ایرنی فورسز کی جانب سے تیل سے منسلک افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیستان بلوچستان کے لوگ بیروزگاری کی وجہ سے تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں، یہ کاروبار کوئی جرم نہیں ہے، نہ ہی سمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے، ہزاروں خاندان اپنے گھر چلانے کیلئے یہ کاروبار کر رہے ہں، اگر فورسز نے کارروائی کرنی ہے تو منشیات سے منسلک افراد کیخلاف کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کیلئے تنخواہ فکس کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرے تاکہ لاگ ایسے خطرناک کاروبار کا حصہ نہ بنیں، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پر امن اور قانونی احتجاج کو جاری رکھیں اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔