ایرانی فورسز نے منصوبہ بندی کے تحت بلوچوں کو نشانہ بنایا – این ڈی پی

264

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد مظلوم بلوچوں کو شہید اور درجن سے زیادہ زخمی کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران روز اول سے بلوچوں پر ظلم و جبر کررہا ہے اور بلوچ قوم کی نسل کشی کرنے کا مرتکب ہوچکا ہے، مغربی بلوچستان میں بلوچوں پر زمین تنگ کیا جارہا ہے اور ایران کی جانب سے مغربی بلوچستان میں شدید انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ بلوچوں کو سرعام پھانسی دینا ایرانی سامراج کا روز کا معمول بن چکا ہے عالمی دنیا کی خاموشی کی وجہ سے ایران کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے جس کی بنا پر بلوچ قوم شدید متاثر ہورہا ہے۔

مزید کہا کیا گیا کہ حالیہ واقعہ میں ایرانی فورسز نے مظلوم بلوچوں کو شہید کیا یہ واقعہ ایک منظم سازش کے تحت کیا گیا۔ ایران نے مغربی بلوچستان کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ بلوچ سرزمین پر مزید قبضہ گیریت کو ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایران بلوچ قوم کا معاشی قتل کررہا ہے مغربی بلوچستان میں مقیم بلوچ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت تیل کے کاروبار سے اپنا گزر بسر کررہے ہیں اور اب ایران یہ روزگار بھی بند کررہا ہے۔ اس بات سے صاف ظاہر ہے کہ ایران مغربی بلوچستان میں اپنی قبضہ گریت کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے جس کے لیئے اب وہ بلوچوں پر سرعام گولیاں برسا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی پی شدید الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتی ہے اور دنیا سے یہ اپیل کرتی ہے کہ انسانیت کی بقاء کی خاطر بلوچ قوم کا ساتھ دیں۔