کیچ: مند میں پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

228

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فو جی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ منگل کی شام ساڑھے چار بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں سنگستان کنڈگ پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ چوکی کے مورچہ میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جبکہ چوکی میں دیگر دو اہلکار شدید حملہ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔